این اے 120میں پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہم شروع کر دی : یاسمین راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120کے مرکزی دفتر سنت نگر میں ممبر سازی کے آغا ز کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن ہمارے سر کا تاج ہے ، الیکشن لڑنا ہمارا کام ہے ، جیت ہار کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، حلقہ این اے 120میں آج سے ممبر سازی مہم کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میر ے حلقہ سے کوئی شکایت نہیں ہو گی۔