ختم نبوت حلف نامے کو تبدیل کرنے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے عبدالغفار روپڑی، عبدالوحید شاہد
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستا ن کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا ہے کہ ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے کی سازش کے سارے کردار بے نقاب کئے جائیں، حکمران جان لیں کہ تمام مسلمان ختم نبوت قوانین میں نقب زنی کرنے والوں کو سزا ملنے تک خاموش نہیں ہوںگے۔ ختم نبوت کے معاملے میں اہل اسلام متحد اور یکجان ہیں،ختم نبوت کے غداروں کو سخت ترین سزا ملنے تک عوامی اضطراب ختم نہیں ہو گا۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ حکمران جماعتوں نے اگر احتساب قانون اپنی مرضی کا بنا کر کرپشن ، لوٹ مار ، اختیارات کے ناجائز استعمال کو تحفظ دینے کا راستہ اختیار کیا ۔