شاہ جمال: بااثر افراد نے کتے چھوڑ دئے‘ مزدور خاتون کی بچی لہولہان
شاہ جمال(نامہ نگار)با اثر افراد نے مزدور خاتون کی پانچ سالہ بچی پر دو کتے چھوڑ دیئے وہ اسے بھنبھوڑتے رہے اور باپ بیٹا تماشی دیکھتے رہے اہل علاقہ نے بچی کو بچایا۔عثمان کوریہ کی رہائشی رخسانہ بی بی نے بتایا کہ وہ کھیت میں کپاس کی چنائی کر رہی تھی کہ اس کی پانچ سالہ ثناء بی بی اس کی طرف آ رہی تھی کہ ملک جند وڈہ اور واحد بخش نے دو خطر ناک کتے پال رکھے ہیں جو راہ گیروں کو تنگ کرتے رہتے ہیں انہیں باندھنے کا بار بار کہنے کے باوجود نہ باندھااسی عناد پر انہوں نے اس کی بیٹی ثناء پر کتے چھوڑ دیئے جو اس کی بچی کو بھنبھوڑے رہے اور وہ دور کھڑے تماشا دیکھتے رہے بچی کو کتوں نے شدید زخمی کر دیا اہل علاقہ نے بچی کو کتوں کے چنگل سے نجات دلائی بچی تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلیئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ملزم واحد بخش کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ جند وڈا روپوش ہے۔