خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنیوالے نوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں نکاح در نکاح کرنے والے نوجوان جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اچر کلے کے رہائشی داد نامی نوجوان اور مسما ۃ (س) نے تقریبا 2 سال قبل نکاح در نکاح کرنے کیلئے اپنے آبائی علاقے سے فرار ہوکر کسی دوسرے شہر میں آباد ہوگئے تاہم گزشتہ شب دونوں میاں بیوی واپس اپنے گاں آئے تو انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق مقتول داد پولیس اہلکار تھا جس کو خاتون کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرنے کے الزام میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔