تین نومبر سے قبل اندازہ ہو گیا تھا کہ'کچھ ' ہونےوالا ہے:سابق رجسٹرار سپریم کورٹ
اسلام آباد ( وقت نیوز) سپریم کورٹ کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین نے اپنے پہلے انٹرویو میں انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ 3 نومبر سے پہلے ہی چند واقعات اور خبروں کی بنا پر ہم خدشات سے آگاہ ہونے لگے تھے۔اسی سلسلے میں چیف جسٹس افتخار چودھری نے ایک رات قبل ہی مجھے اپنے گھر طلب کر لیا تھا۔گھر کے ڈرائنگ روم میں جاسوسی آلات کے نصب ہونے کے امکان کے پیش نظر گھر کے لان میں ٹہلتے ہوئے گفتگو کی جس میں مجھے چیف جسٹس صاحب نے چند ہدایات اور آئندہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے پروگرام اپنا اپنا گریبان میں اینکر پرسن مطیع اللہ جان سے گفتگو کرتے ہوئے ملکی عدالتی اور آئینی تاریخ کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔ انٹرویو کا حصہ اول دیکھنے کیلئے پروگرام اپنا اپنا گریبان آج رات دس بجکر پانچ منٹ پر وقت نیوز پر دیکھیے گا۔