غزہ میں اسرائیلی فوج کی ریلی پر فائرنگ‘ 2 فلسطینی شدید زخمی
غزہ+مقبوضہ بیت المقدس+رملہ(اے این این)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی قصبے میں ریلی کے شرکاء پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے دو فلسطینی زخمی کردئیے۔دریں اثناء اسرائیلی پولیس کی سپیشل یونٹ نے فلسطینیوں کی بڑھتی مزاحمتی سرگرمیوں کے پیش نظر بیت المقدس شہر میں مزید 15 تھانے قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیت المقدس میں 15 نئے تھانے قائم کرنے کے بعد 250 پولیس اہلکاران میں تعینات کئے جائیں گے۔ دوسری طرف حماس کے ترجمان نے کہا رفح گذرگاہ پر اسرائیلی کردار قبول نہیں ہے۔