پی پی پی بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے، اعتزاز احسن
لاہور(صباح نیوز) سینٹ میں قائد حزب اختلاف وپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے قومی احتساب بیورو کا مذاق بنالیاہے۔ جبکہ پی پی پی بلاامتیاز احتساب چاہتی ہے۔ شادی پورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کی بدولت ملک نازک موڑ پر کھڑاہے،نواز شریف لندن جاتے ہیں تو ساری کابینہ لندن پہنچ جاتی ہے جبکہ پاکستان نے آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ ملک کے فیصلے لندن کے بجائے پاکستان میں ہوں۔پی پی پی رہنما کا کہناتھا کہ ن لیگی سربراہ کی نااہلی اقامہ پر ہوئی اس پر وہ کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالا جبکہ وزیراعظم ہوکر کمپنی کے ملازم تھا۔انھوں نے کہا وزیر خزانہ اور وزیرداخلہ نے اقامہ لے رکھا ہے جبکہ اسحاق ڈار نے اقامہ میں پچھلے دنوں میں توسیع کروائی تھی۔ان کاکہناتھا کہ شریف خاندان کے ساتھ انصاف سے زیادہ انصاف ہورہاہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی پی پی کی خواہش ہے کہ سندھ اور پنجاب میں انصاف کے اصول ایک ہی ہوں۔شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس فائل نہیں ہوا جبکہ اس کے باوجود اس کے نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو دوسری طرف نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالاگیا۔