پولینڈ کا 10 رکنی وفد دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پولینڈ کی سینیٹ کا دس رکنی پارلیمانی وفد پولینڈ کے سینٹ آف مارشل کی قیادت میں اسلام آباد پہنچ گیا۔ دورے کامقصد پارلیمانی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کوفروغ دینا ہے ۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ، سینٹر گیان چند اور سینٹ کے دوسرے عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر وفد کا خیرمقدم کیا ۔پولینڈ کا وفد چیئرمین سینٹ کی خصوصی دعوت پرپاکستان کا دورہ کررہا ہے جو صدر اور وزیراعظم ، چیئرمین سینٹ اور سپیکرقومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گا