خراب موسمی صورتحال، پی آئی اےکا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک میں دھند اور سموگ کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پیر 6 نومبر کو بھی موسم کی صورتحالکو مدنظر رکھے ہوئے پروازوں کی آمدورفت میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ سے ریاض جانے والی پروازPK755 اب سیالکوٹ کی بجائے لاہور سے روانہ ہو گی۔ ابوظہبی سے رحیم یار خان اور لاہور آنے والی پرواز PK296 اب براہ راست لاہور آئے گی۔ کراچی سے رحیم یار خان کی دوطرفہ پروازPK582 اورPK583 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازPK390 اورPk391 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے بہاولپور کی دوطرفہ پروازیں PK588 اورPK589 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںPK594 اورPk595 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے فیصل آباد کی دوطرفہ پروازیں PK340 اورPK341 اب کراچی سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔ لاہور سے اسلام آباد کی دوطرفہ پروازیں PK650 اورPK651 ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک موسم کی صورتحال غیر یقینی رہے گی جو کہ ایئر لائن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث پی آئی اے کو اپنے شیڈول میں تبدیلی کرنی پڑے گی کیونکہ پی آئی اے حد نگاہ میں کمی کی وجہ سے پروازیں چلا نہیں سکتی جو کہ حفاظتی امور کے پیش نظر بھی انتہائی اہم ہے جس کی وجہ سے یا تو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں گی یا پھر ان میں تاخیر متوقع ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو ان کی پروازوں میں ردو بدل کے متعلق مطلع کررہا ہے تا ہم مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر کے نمبر 111-786-786 سے معلومات حاصل کریں۔ پی آئی اے اس موسمی صورتحال کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت خواہ ہے۔