تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب میں جلسے‘ عوام کی بھرپور شرکت نے حکمرانوں کی نیند یں اڑا دیں: نصراﷲ خان
چوک میتلا(نامہ نگار) تحریک انصاف کے جنو بی پنجاب میں جلسوں میں عوام کی بھر پور شرکت نے حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دیں ہیںلاکھوں کی تعداد میں عوام کا ہجوم بتارہا ہے کہ آنے والا دور حکو مت تحریک انصاف کا ہے اور حکمرانوں کی دیواروں میں دڑایں پڑ چکی ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما نصراللہ خان پاندہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘ نصراللہ خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام ملکی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب آنے والے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے ۔