افتخار نذیر نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے: خالد مسعود
خانیوال( نامہ نگار ) چوہدری افتخار نذیر ایم این اے ،حاجی عطاء الرحمن چیئرمین میونسپل کمیٹی نے علاقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کروا کر اور علاقہ کے لوگوں کو بے لوث روزگار دے کر لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ۔اور ثابت کر دیا کہ وہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنے والے سیاست دان ہیں ۔ان خیالات کا اظہا رچوہدری خالد مسعود نے اخباری بیان میں کیا ۔