حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے: عبدالقیوم کھچی
میلسی(خبرنگار ) پاکستان کے استحکام اور ترقی میںہی عوام کی بہتری ہے ۔ملک میں انتشار پھیلا نا ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا نے کے مترادف ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و چیرمین یونین کونسل خان عبدالقیون خان کھچی نے محمد ریاض عاربی اور حاجی محمد فیاض عاربی سے ایک ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت خان نعیم احمد خان بھابھہ نے 2013ء کی انتخابی مہم میں جو وعدے اپنے حلقے کی عوام سے کئے تھے وہ وعدے پورے ہو چکے ہیں ۔