کہروڑپکا : سنی تحریک کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت ریلی نکالی گئی
کہروڑپکا(خبر نگار ) سنی تحریک کے زیر اہتمام غوثیہ چوک سے چوک بخاری تک تحفظ ختم نبوت ؐ ریلی نکالی گئی جس میں انجمن شہریان ،وکلا ،اساتذہ ،صحافی ،انجمن تاجران سمیت لوگوں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ۔مقررین نصراللہ شاہ ستار ی،قاری عبدالرحمن ،وسیم الحسن ،خواجہ عبید الرحمن ،احمد رضا،شہزاد شاہ گیلانی نے شرکاء ریلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قادیانیت پسند افراد اپنے مفادات کی خاطر ختم نبوت ؐکے قانون میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تاکہ اپنے ملعون آقائوں کو خوش کیا جاسکے۔