قائداعظم کی دختر کی وفات پر سوگ سرکاری سطح پر منایا جائے: غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان (نمائندہ خصوصی) نیشنل لیبر الائنس کے چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ہے کہ دنیا واڈیا بانی پاکستان محمد علی جناح کی صاحبزادی تھیں۔ اس لئے دنیا واڈیا کی وفات کا سوگ سرکاری سطح پر منایا جا نا چاہئے تھا وہ گزشتہ روز قائداعظم کی صاحب زادی کی وفات کے حوالے سے الائنس کی طرف سے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے صدر مملکت وزیراعظم آرمی چیف اور چیف جسٹس سے اپیل کی کہ قائداعظم کی دختر کی وفات پر سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے۔