خانیوال : ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کردیا ۔افتتاحی تقریب میں چوہدر ی فضل الرحمن ، آغا ظہیر عباس شیرازی ‘ڈاکٹر اطہر علی ‘ڈاکٹر فیصل مسعود ‘ڈاکٹر محمد رفیع ‘ڈاکٹر محمد شفیق ، ڈاکٹر محمد زبیر ، ڈاکٹر انعم رباب سمیت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دیگر ڈاکٹر ز اور سول سو سائٹی کی شخصیات بھی موجود تھیں ۔مظفر خان سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت خانیوال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا قیام یہاں کی عوام کے لیے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا اور مند پنجاب کی جانب ایک اہم قدم ہوگا ۔ انہوں نے ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن کے ہمراہ فلٹر کلینک کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا ۔انچارج جنوبی پنجاب ہپاٹائٹس فلٹر کلینک ڈاکٹر فیصل مسعود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے خانیوال سمیت 25اضلاع میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک قائم کیے گئے ہیں ۔ انہو ںنے بتایا کہ بہت جلد خانیوال کے سرکاری تعلیمی اداروں ‘دفاتر اور فیکٹریوں میں ہپاٹائٹس بارے آگاہی مہم شرع کی جائیگی ۔