سیدنا امام حسینؓ نے قربانی دیکر اﷲ کے دین کو زندہ کر دیا: علامہ ناصر سبطین ہاشمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) سیدنا امام حسینؓ نے اپنی ‘ اپنے خانوادے اور اپنے اصحاب کی قربانی دیکر اﷲ پاک کے دین اسلام کو زندہ کر دیا اور رسول خدا کی محنت ضائع ہونے سے بچا لی امام عالی مقامؓ نے حق کی خاطر باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیا آج امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے طاغوتی قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ناصر سبطین ہاشمی نے چہلم سیدنا امام حسینؓ کے سلسلے میں بہادر پور میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بانی مجلس سید عارف اختر کاظمی نے کہا کہ اگر ہمیں آج اسلام کی سربلندی ملک پاکستان کا استحکام اور عوام الناس کی خوشحالی مقصود ہے تو اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردوں‘ ان کے سہولت کاروں‘ ہمدردوں اور مالی معاونت کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ مجلس عزا میں شبیہ علم و ذوالجناح برآمد کئے گئے اور عزاداروں نے سینہ کوبی بھی کی جبکہ چہلم سیدنا امام حسینؓ کا جلوس سید عارف اختر کاظمی کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا اور عملدار چوک سے ہوتا ہوا غازی عباس سٹریٹ میں ملک مظہر عباس مہے کے ڈیرہ پر وقت معینہ پر انتہائی پرامن اختتام پذیر ہوا۔