کوٹ ادو: ریلوے لائن کی بڑی آبادی سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث پریشان
کوٹ ادو (کورٹ رپورٹر)ریلوے لائن کی غربی آبادی سیوریج سسٹم نہ ہونے کے باعث گندے پانی سے پریشان ہیں ۔ ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ سیوریج کا پانی کئی سال سے کھڑا ہو رہا ہے جسکے باعث زیر زمین پانی بھی انتہائی مضر صحت ہو چکا ہے ۔غربی آبادی کی بیشتر گلیاں اور سڑک گندے پانی کے باہر نکلنے سے لوگوں کے گزرنے میں بھی مشکلات پیداکرتی ہیں۔ٹی ایم اے کی جانب سے پائپ لگاکر گندا پانی کھیتوں میں چھوڑا جاتا ہے لیکن پائپ کے جگہ جگہ سے پھٹنے کے باعث یہ پانی واپس آرہا ہے جسکی وجہ سے یہ گندے پانی کے جوہڑ مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور اور فلو کر رہے ہیں۔جسکے باعث سڑک پر پانی نکل آیا ہے اور لوگوں کا پیدل چلنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے ۔اہل علاقہ نے چیئرمین میونسپل کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی سی مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ دورجدید میں سیوریج کے مسائل سے دور چار ہیں اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔