حکومت ختم نبوت حلف نامہ پر ڈاکہ زنی کرنیوالوں کو بے نقاب کرے: ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حکومت قانون ختم نبوت پر’’ڈاکہ زنی ‘‘کرنیوالے ذمہ داران کوبے نقاب کرے۔انتخابی بل 2002کے شق 7بی اور7سی کو الیکشن ایکٹ 2017کالازماً حصہ بنایا جائے۔قادیانی ووٹرلسٹیں اقلیتوںکی فہرست میں شامل ہونی چاہیے۔قانون ناموس رسالت اورقانون ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔پاکستان کی اسلامی ونظریاتی سرحدوںکاتحفظ ہرصورت کی جائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹوسے ملاقات کے د وران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔دونوں مذہبی رہنمائوں نے الیکشن ایکٹ 2017میں شق 7بی 7سی کوبحال نہ کرنے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعہ 37کے آگے ذیلی دفعہ 37بی کااضافہ کردیا جائے۔