سکھ یاتریوں اور دیگر سیاحوں کیلئے ویزہ پالیسی نرم کی جائے: عبدالغفور خان
لاہور (پ ر) مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفورخان نے ننکانہ میں بابا گرونانک کے 549 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوںسے ملاقات کی۔ سکھ یاتریوں سے پاکستان آنے کے سلسلے میں درپیش مسائل اور پاکستان میں موجود سہولیات سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ رائے منصب علی ، ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا ، انگلینڈ سے آئے سردار جوگا سنگھ اور سردار اوتار سنگھ سنگڑ بھی موجود تھے۔ ایم ڈی نے کہا کہ سکھ یاتریوں اور دیگر سیاحوں کیلئے ویزا پالیسی نرم کی جائے۔