پاکستان میں کرپشن کا کم ہونا موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے: پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے اور بین الاقوامی اداروں نے بھی حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ رفتار اور اعلیٰ معیار میں اپنی مثال آپ ہیں اور ہماری حکومت نے منصوبوں میں نہ صرف اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں بلکہ وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔