رائیونڈ میں سوشل ویلفیئر بیت المال کے تحصیل دفتر کی عمارت کیلئے تعمیر شروع
رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین یوسی رائے ونڈ 272دائود احمد خاں نے سوشل ویلفیئر بیت المال کے تحصیل دفترکے رائے ونڈ میں قیام کیلئے محکمانہ منظوری کیساتھ اپنی مدد آپ کے تحت نئی عمارت کیلئے تعمیرات شروع کرادیں ،سوشل ویلفیئر بیت المال کا تحصیل سطح کا دفتر بیگر ہوم رائے ونڈ کے سامنے یونین کونسل رائے ونڈ خورد کی سابقہ خستہ حال بلڈنگ کی جگہ پر بنایا جارہا ہے۔