حد براری کےلئے جانے والی ٹیم پر حملہ سونے کی انگوٹھی چرا لی گئی
شاہ جمال(نامہ نگار)گرداور شوکت پرویز نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ کے حکم پر مو ضع کھلنگ جنوبی میں دس مرلہ زمین کی حد براری کرا رہا تھا کہ ملزمان عبدالمجید،عبدالرشید،محمد رفیق،اللہ بخش،حاکم علی،محمد جعفر،اور پانچ نا معلوم افراد جو کہ ڈنڈوں سوٹو سے مسلح تھے ان پر حملہ کر دیا دوران لڑائی اس کی ایک تولہ طلائی انگوٹھی گر گئی جو انہوں نے سرقہ کر لی دوسرے واقعہ میں شاہ ج،ال کے رہائشی اصگر علی نے بتایا کہ وہ موضع چبھک پور میں اپنے رقبہ میں موجود تھا کہ اختر،تاج محمد،ابراہیم،اسحاق،اشفاق،مشتاق،خلیل اور اسماعیل جو کہ سوٹوں اور سریوں سے مسلح تھے نے اس پر تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا وجہ عناد یہ بتائی کہ اس نے ملزمان پر مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔