ڈاکوﺅں کا باغ کے مالی پر تشدد ، ٹرانسفارمر سے قیمتی تار اور کوائل نکال کر لے گئے
قطب پور(نامہ نگار)6نا معلوم ڈاکوﺅںنے لودھراں خانیوال روڈ پرموضع قادر پور شریف میں واقع باغ میں سوئے ہوئے مالی خضر حیات کو باندھ کرتشدد کا نشانہ بنایا اور باغ میں لگے ٹرانسفارمر کو کھول کر اس سے تانبے کی قیمتی تار اور کوائل نکال لی۔باغ میں موجود پندرہ ہزار مالیتی بکرے کو موقع پر ہی ذبح کیا،قیمتی پارچہ جات اورمالی کی جیب میں موجود نقدی لے کر فرار ہو گئے۔مالی نے بتایا کہ ڈاکو رات گیارہ بجے سے صبح چار بجے تک باغ میں موجود رہے۔بندھے ہوئے مالی کو صبح 8 بجے باغ کے مالک اجمل شاہ نے آکر کھولا۔اطلاع پراے ایس آئی شیر محمد تھانہ ٹبہ سلطان پور نے موقع ملاحظہ کیا اور کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔