ہوٹلوں کے ورکر وں کا لباس درست کیا جائے، اورنگزیب عباسی
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بزرگ نظریاتی مسلم لیگی راجہ اورنگزیب عباسی نے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے اندرون ملک بڑے چھوٹے ہوٹلوںپربطورورکرخدمات انجام دینے والے ان افرادکے لباس کودرست کرنے کے اقدامات کروائیں،کیونکہ بڑے ہوٹلوںکے دروازے کھولنے اوربطورٹیبل مینی خدمات انجام دینے والوںکے سروںپراونچے شملے والی دستاراورشیروانی زیب تن کرنے کاجولباس ہے وہ ہمارے قومی اسلامی تشخص کی ایک نمایاںپہچان ہے،اوراس قومی اوراسلامی پہچان کومدنظررکھتے ہوئے ہوٹلوںپرکام کرنے والے ایسے افرادکومتذکرہ بالاقومی شناخت والے لباس سے مستثنیٰ قراردیاجائے،کیونکہ ہوٹلوںکے دروازے کھولنے اورٹیبل مینی کاکرداراداکرنے والوںکیلئے قومی اوراسلامی شناخت والالباس نہ صرف معیوب ہے بلکہ قومی اوراسلامی تشخص کونمایاںکرنے والے لباس کی بھی توہین ہے۔