مسلم لیگ ن سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں،خواجہ محمد محفوظ
نگار)خواجہ محمد محفوظ آف چھنی نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں سیاسی بناء پر ایک شریف انسان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا خواجہ الیاس ایک شریف انسان ہیں اگر وہ واقعی ہی مجرم تھے تو ان کے فنگر پرنٹس کیوں نہیں لیے گئے آیا کہ خواجہ الیاس کا جرم ثابت ہوا؟ مٹی کے ڈھیر کو چرس بنا کر ایک شریف انسان کا مذاق بنایا گیا ایک آدمی جو سگریٹ تک نہیں پیتا اس پر اتنا بڑے لیول کا منفی مقدمہ بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تحریک انصاف والوں نے اپنے ہی منتخب کیے گئے یونین کونسل کے صدر کو یکشمت سابق صد ر بنا دیا تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اپنے یونین کونسل کے صدر کو بچانے کے بجائے آنکھیں بند کر لینا لمحہ فکریہ ہے انہوںنے کہا میں مسلم لیگ (ن) کی ممبر شب سمیت ہر قسم کے تعلق کو پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے ختم کرتا ہوںانہوںنے مزید کہا کہ میں میری خدمات مسلم لیگ (ن) کے لیے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں لیکن اس کیس میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں جماعتوںنے انتہائی مایوس کیا سیاسی پارٹیوں کی نسبت اپنی برادری عزیز ہے جنہوںنے مجھے کئی بار بلامقابلہ جنرل کونسلر منتخب کیا اور رواں ہفتے میں اپنی برادری سے مشاورت کر وں گا کہ کس پارٹی میں شمولیت کی جائے جو منفی پروپگنڈے کی بیماری سے پاک ہو۔