عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کریں گے، شاہد صراف
گوجرخان (نامہ نگار)عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کریں گے میں نے جو وعدے اور اعلانات کئے تھے ان کو ہر حال میں پورا کروں گا گوجرخان شہر کی بہتری کیلئے منصوبے دیے ہیں تمام وارڈوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ محمد شاہد صراف نے وارڈ نمبر13میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کے موقع پر وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ جاوید اخلاص نے گوجرخان شہر میں ان علاقوں جہاں واٹرسپلائی لائن نہ تھی کیلئے چار کروڑ سے زائد خطیر رقم دی تھی جس سے سابقہ وارڈنمبر19حیاتسر روڈ صندل روڈ محلہ حافظ آباد وکیل کالونی محلہ تکیہ بابا رحیم شاہ محلہ ماسٹراں بڑکی بدھال کے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہی ہے اس کے علاوہ شہر میں پانی کی سپلائی میں بہتری لانے کیلئے مزید ٹیوب ویلز بھی لگائے جائیں گے تاکہ عوام کو پانی کی سپلائی بلاتعطل جاری رہے شاہد صراف نے کہا کہ میں نے منتخب ہوتے وقت جو بھی وعدے کئے تھے ان کو مرحلہ وار پورا کر رہا ہوں اور آئندہ شہر کی سٹریٹ لائٹ جس پر کام جاری ہے اور مین جی ٹی میں لگی لائٹ کے منصوبے کے حوالہ سے پلان مرتب کیا جارہا ہے شہر کی روشنیوں کو بحال کریں گے اور عوام کے مسائل و مشکلات کا خاتمہ کریں گے۔