کوڑے کو آگ لگانے کی روک تھام کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی
جہلم(نامہ نگار )پنجاب میں سموگ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے محکمہ ماحولیات، میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور چاروں تحصیلوں کی انتظامیہ کو کوڑے کو آگ لگانے والوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کوڑنے کو آگ لگانے کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے اور اس میں ضمن میں انتہائی سخت کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فصلوں کی باقیات، میونسپل ویسٹ، ٹائر ، پلاسٹک، پولی تھین کے بیگ ، ربڑ اور چمڑا وغیر جلانے کے خلاف دفعہ 144کا نفاذ 18اکتوبر کو عمل میں لایا گیا تھایہ مذکورہ پابندی 18دسمبر تک نافذالعمل رہیگی