طاہر صادق کی خصوصی دعوت پر عمران خان آج اٹک میں جلسے سے خطاب کر ینگے
اٹک (نا مہ نگار ) میجر گروپ کے قائد سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق کی خصوصی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اٹک شہر کے شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گراؤنڈ) میں آج سوموار 6 نومبر دن تین بجے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کی کامیابی کے لئے میجر گروپ کے سربراہ میجر طاہر صادق،ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی اور صاحبزادی چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر اپنے پورے گروپ کے عہدیداران ،سابق تحصیل ناظمین،سابقہ امیدواران اسمبلی، بلدیاتی چیئر مینوں،وائس چئیرمینوں،کونسلرز اور کارکنوں کے ہمراہ گزشتہ کئی ہفتوں سے انتھک محنت کر رہے تھے ۔