نیب مک مکا کے بجائے کرپٹ افراد کے خلاف مقدمات قائم کرے: ایاز پلیجو
کراچی (سٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بجائے عوام کی حکومت ہوگی نیب مک مکا کے بجائے کرپٹ افراد کو گرفتار کرکے ان پر مقدمات قائم کرے۔ نوازشریف سندھ کو زرداری کے حوالے نہ کرتے تو آج سندھ مختلف ہوتا۔ عوام صوبے کی بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ سندھ میں کرپشن دہشت گردی غلط مردم شماری صوبے کی تقسیم اور سی پیک کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف محبت سندھ مارچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کرینگے سندھ میں کرپشن اور ذوالفقار آباد اور سندھ کے عوام کے خلاف کسی سازش قبول کو نہیں کرینگے۔ ہم دہشت گردی کے مقابلے کے لیے تیار ہیں امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے۔ نواز شریف اپنے خاندان کے وزیر اعظم بننے اور ہماری قسمت زرداری اور الطاف حسین کے حوالے کرنے کی بجائے سندھ کی عوام سے اپنا رابطہ بناتے تو یہ حالات نہ ہوتے۔ آج کل کے راجہ دہروں شرجیل انعام میمن انور مجید کے لیے تو آصفہ اور بلاول کا روز ٹویٹ ہوتا ہے لیکن سندھ کے مظلوموں کے لیے تو نہیں۔ سندھ میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی نہیں ہو گی۔ سندھ میں آئندہ عوام کی حکومت ہوگی‘ سی پیک کے دشمنوں سے دوستی ملک سے غداری ہے۔ سندھ میں غریبوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔