طاہر صادق کا لا لہ زار گرائونڈ کا دورہ ،جلسہ کے انتظامات کا جا ئزہ
اٹک (نا مہ نگار )سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے شہید ملت لیاقت علی خان ہا کی سٹیڈیم (لا لہ زار گرائونڈ ) کا دورہ کر کے آج 6نومبر عمران خان کے جلسہ کے حوالے سے انتظامات کا جا ئزہ لیا ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی ، صدر تحریک انصاف شما لی پنجاب عامر محمود کیا نی ، سیکرٹری جنرل عطاء اللہ شادی خیل ، کو آر ڈینیٹر ملک محسن حسنین اور سیکر ٹری اطلاعات سا جد قریشی سمیت دیگر شخصیات مو جود تھیں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میجر طاہر صادق اور عامر محمود کیا نی نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ اٹک کی سیاسی تاریخ میں ایک تاریخ رقم کرے گا انہوں نے بتا یا کہ جلسہ عا م کے حوالے سے تمام انتظامات کا حتمی شکل دے دی گئی ہے گرائونڈ میں مو جودہ سٹیج جس پر قومی سطح کے لیڈروں نے جلسے کیئے ہیں یہ عمران خان کے جلسہ کے لئے چھوٹا پڑ گیا اس پر اسکے سا تھ تین کنٹینر نصب کیئے گئے ہیں جس پر سٹیج کی مو جود چوڑائی 24فٹ اور لمبائی 90فٹ ہو چکی ہے ایک کنٹینر میڈیا کے لئے لگا یا گیا ہے ، سائونڈ کے لئے ڈی جے طارق سا ئونڈ نے اپنا سا ئونڈ سسٹم لگا دیا ہے جلسہ عام 6نومبر کو تین بجے شرو ع ہو گا تاہم لا ئٹنگ کا بھی انتظامات کر دیا گیا ہے الیکٹرو نک میڈیا کے لئے کنٹینر مخصوص کیاگیا جبکہ پر نٹ میڈیا کے لئے الگ گیلری بنا ئی گئی ہے ۔عمران خان کیلئے اٹک کے محلہ نیو ٹا ئون میں ہیلی پیڈ بنا یا گیا ہے جہاں سے انہیں جلسہ گاہ لا یا جا ئے گا ۔