وزیر خزانہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، نواز شریف بند کمرے میں دیوار توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں: اعتزاز
لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے نیب کو مذاق بنا دیا۔ اب نئے چیئرمین نیب کا بھی امتحان ہو گا۔ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ہو سکتا ہے تو شریف خاندان کے کیوں نہیں؟ نواز شریف بند کمرے میں ہیں اور دیوار توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی 2 صوبوں اور وفاق میں حکومت ہے۔ تمام گورنرز ان کے ہیں۔ سازش کرنے والوں کا نام کیوں نہیں بتاتے؟ پاکستان کے فیصلے اب لندن میں ہوتے ہیں۔ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ دوشنبے کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے اور وہاں سے لندن پہنچ کر بیمار ہو گئے۔ ہم اب بھی کہتے ہیں کہ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے۔ یہ لوگ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی میں کوئی ثبوت نہیں لا سکے۔