ناجائز اسلحہ کے دو ملزموں کی ضمانت منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث 2ملزموں کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے ملزموں کی جانب سے 50،50 ہزارروپےکےضمانتی مچلکے داخل نہ کرانے یاکسی دیگر مقدمہ میں ملوث ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم وجاہت سے پستول اورتھانہ قطب پور میں درج ملزم ماجدعلی سے بندوق برآمد ہونے پر مقدمات درج کر کے عدالت پیش کیا تھا۔