لاہور، فیروزوالا میں شہریوں کو لاکھوں سے محروم کر دیا گیا، کاریں موٹرسائیکلیں چوری
لاہور/ فیروزوالا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوؤں نے نصیر آباد میںاشفاق کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ مالیت ،مانگامنڈی میں امجد علی کے گھر سے 6لاکھ مالیت، نواب ٹاؤن میں طارق کے گھر سے 4لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،ملت پارک میں سلیم اور اس کی فیملی سے8لاکھ مالیت، غازی آباد میں اشرف اوراس کی فیملی سے 3لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، شاہدرہ میں تنویر سے 2لاکھ33ہزار، اسلام پورہ میں عثمان سے ڈیرھ لاکھ اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں فرید سے 13ہزار اور موبائل فون،راوی روڈ میں مبارک سے6ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔ چوروں نے فیصل ٹاؤن، شادمان اور مزنگ کے علاقوںسے3 کاریں جبکہ لٹن روڈ، پرانی انارکلی، سمن آباد،ڈیفنس،شالیمار،باغبانپورہ اور مصری شاہ کے علاقوں سے 7موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبواں کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر فیکٹری مالک عبداللہ کو لوٹ لیا۔ ڈاکو ایک لاکھ 40ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ فتووالا کے قریب ڈاکوؤں نے حبیب احمد کو لوٹ لیا ڈاکو 26ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے خاتون شازیہ بی بی سے پرس، نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے عبدالتحسین کی کار چوری کر لی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔