میرپور: وین کھائی میں جا گری‘ گوجرانوالہ سے جنازے پر جانیوالے خاندان کی 3 خواتین سمیت5 جاں بحق‘14 زخمی
میر پور (آئی این پی+ اے این این ) گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ اتوار کو گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور پہنچایا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ 7زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔