سرچ آپریشن 50گھروں کی تلاشی 64افراد کی بائیو میٹرک تصدیق
کہروڑپکا(خبر نگار ) تھانہ سٹی کی پولیس حساس اداروں اور ایلیٹ فورس نے غوثیہ چوک سے پیلی کوٹھی چوک تک سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 50سے زائد گھروں کی تلاشی ہوئی اور 64افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کے عمل سے گزارا گیا اسی دوران ہوٹلز اور سرائے کی چیکنگ بھی ہوئی ۔