چک جھمرہ: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 60 سالہ شخص قتل
چک جھمرہ (نامہ نگار) دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ 60سالہ شخص ہلاک، دونوں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فرار، تفصیلات کے مطاب ق چک نمبر189ر ب رسول پور (گیڈری) کا رہائشی محمد یونس ولد نیاز دین گھر سے اپنے زرعی رقبہ پر جا رہا تھا کہ جھمرہ کھڑریانوالہ بائی پاس پر دن ایک بجے کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹنے کی کوشش کی تو یونس کی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد نعش کو قبضہ میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں منتقل کر دی۔ علاقہ بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں نے شہریوں اور دیہات کے لوگوں میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے اور پولیس پیشہ وارانہ ان ملزمان کے خلاف ایکشن لینے میں مکمل ناکام نظر آ رہی ہے۔