فاٹا کے انضمام کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی: اسفندیار ولی
چار سدہ (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام کیلئے اے این پی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریگی۔ فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی سے رابطہ کرونگا۔ پولیٹیکل ایجنٹ فاٹا میں اجتماعی سزا دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ اجتماعی سزا کا تصور دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے۔ فاٹا کے عوام کو دیگر شہریوں کے برابر حقوق نہیں دیئے جا رہے، فاٹا کو خیبر پی کے میں ضم کر کے انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر ختم کرنا چاہتے ہیں، فاٹا کے عوام نے پاکستان کے لئے جنگیں لڑیں ہیں۔ پاک افغان تعلقات کی بحالی میں ضامن کا کردار ادا کرے۔ فاٹا میں کی گئی مردم شماری پر تحفظات ہیں۔ ریفارمز کیلئے فاٹا کے تمام منتخب نمائندوں کو آگے آنا ہو گا۔ اے این پی فاٹا اصلاحات کیلئے قبائل کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔