جکھڑ: گھریلو تنازعہ‘ خاوند نے بیوی کی شہ رگ کاٹ دی‘ حالت نازک
جکھڑ(نامہ نگار)گھریلو جھگڑے پر خاوند نے چھریوں سے حملہ کر کے بیوی کی شہ رگ کاٹ دی۔ ملزم فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ حسین شاہ کی رہائشی 25سالہ نیلم بی بی کی شادی کچھ عرصہ قبل ریلوے روڈ کے رہائشی گلزار سے ہوئی چند روز قبل گھریلو جھگڑے پر نیلم ناراض ہو کر اپنے میکے آگئی گذشتہ روز ملزم گلزار اپنے سسرال آیا اور جھگڑا شروع کر دیا اسی دوران ملزم نے چھری سے حملہ کر کے نیلم کی شہ رگ کاٹ دی اور فرار ہو گیا زخمی نیلم کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے ۔