شاہ سلمان کی انسداد بدعنوانی مہم ٹویٹر کا ہیش ٹیگ بن گئی
ریاض(این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انسداد بدعنوانی مہم ٹویٹر کا ہیش ٹیگ بن گئی۔ لمحوں میں لاکھوں لوگوں نے مہم کی خبریں دیکھیں اور آنے والے ہر لمحے میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا۔سعودی شہریوں اور اغیار نے انسداد بدعنوانی اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل سے متعلق شاہی فرامین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ 32سالہ شہزاد ہ محمد بن سلمان نے وہ کارنامے انجام دیدیئے جو 60برس کے رہنمائوں نے انجام دیدیئے۔ وہ تاریخ ساز نوجوان ہیں۔