کوہلی کے خلاف بالنگ کرتا تو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملتا ٗشعیب اختر
راولپنڈی (این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی بھارتی کپتان کو دور حاضر کا بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جتنے بڑے کھلاڑی ہیں اتنے ہی بڑے انسان بھی ہیں۔، ویرات کوہلی کا شکریہ کہ انہوں نے میرے بارے میں ایسا کہا اور ایک بڑے کھلاڑی سے ایسی ہی بات کی توقع کی جاسکتی تھی یاد رہے کہ گزشتہ روز ویرات کوہلی نے اپنے بیان میں شعیب اختر کو اپنے دور کا خطرناک بالر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر میں پاکستانی فاسٹ بولر کے خلاف میچ کھیلتا تو ان کاسامنا کرنے کے بجائے نان اسٹرائیکر اینڈ پر رہنے کو ترجیح دیتا۔ماضی میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اس وقت دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں جو کسی بھی بالر کی درگت بنانے کے ماہر ہیں،۔