--ایشین ڈیویلپمنٹ گالف ٹور چیمپئن شپ تھائی لینڈ نے جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان گالف ایسوسی ایشنی اور ایشین گالفر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہونیوالی ایشین ڈیویلمپنٹ گالف ٹور چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے پوست سپرمائی نے 14 انڈر پار کے ساتھ جیت لی جبکہ انگلینڈ کے لیوک جوئے دوسرے نمبر پر رہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر جنرل عامر ریاض نے تقسیم انعامات کے وقت رنراپ اور فاتح کھلاڑیوں کیلئے مقررہ انعامی رقم کے علاوہ دس ہزار، دس ہزار ڈالرز اضافی انعامی رقم کا اعلان کیا تو پاکستان کے دورے پر آئے انٹرنیشنل گالفرز نے بھرپور خیر مقدم کیا۔ جنرل عامر ریاض نے کہاکہ لاہور پاکستان کا شاندار شہر ہے اور غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد سے اس شہر کو چارچاند لگ گئے ہیں۔