پیرس ماسٹرز، جیک سوک اور فلپ کراجی نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی
پیرس(آئی این پی) پیرس ماسٹرز ٹینس کے مقابلے اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے۔ سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی جیک سوک کا مقابلہ مقامی کھلاڑی جولین بینی تیو سے ہوا۔ امریکی کھلاڑی نے حریف کو سات پانچ اور چھ دو سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے فلپ کراجی نووچ اور امریکی اسٹار جان آئزنر مدمقابل ہوئے۔ سرب کھلاڑی نے مشکل مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر لیا۔