زکریا یونیورسٹی شمع بناسپتی گھی ٹرافی کرکٹ میلہ
ملتان (لیڈی رپورٹر) حفیظ بناسپتی اینڈ شمع بناسپتی کے تعاون سے بہاء الدین زکریا شمع بناسپتی گھی ٹرافی کرکٹ میلہ یعقوب میموریل کرکٹ کلب اور گل سپورٹس کرکٹ کلب ٹیموں کے میچ کھیلا گیا جو کہ یعقوب میموریل کلب نے 5 رنز سے میچ جیت لیا‘ یعقوب میموریل کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ سلمان احمد 55 راجہ نے 40 فہیم عباس نے 30 رنز بنائے۔ گل سپورٹس کی طرف سے احمد لطیف نے3 رضوان نے 4 وکٹ‘ حمزہ نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ وقفے کے بعد گل سپورٹس کلب کی پوری ٹیم صرف 150 رنز بنا سکی۔ اویس نے 53 شاہد نے 51 رنز بنائے۔ یعقوب میموریل سے فیصل نے3 وکٹ حیدر نے 2‘ احمد نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ اویس مین آف دی میچ قرار پائے۔ میچ کے بعد از تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمانان خصوصی پروفیسر حنیف چوہدری‘ ملک اﷲ نواز وینس‘ زاہد خان‘ چیئرمین فاروق خان بابر‘ رانا عبدالجبار‘ عزیز احمد شیخ‘ ملک ابوبکر اعوان‘ محمد حسین بابر‘ ڈاکٹر صفدر ہاشمی‘ شمع بناسپتی گھی کے مارکیٹنگ منیجر عمران اعظمی اور گل خان فرید نے انعامات تقسیم کئے۔