پنجاب کالج ملتان کی پہلی، وہاڑی دوسری، خانیوال کی تیسر ی پوزیشن
خانیوال ( نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانیوال میں انٹر کالجیٹ والی بال مقابلے ہوئے سیمی فائنلز میں پنجاب کالج ملتا ن نے جی سی خانیوال کو جبکہ وہاڑی کالج نے سینٹر کالج ملتان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔فائنل میچ انتائی دلچسپ اور کانٹے دار رہا ۔والی بال کا فائنل بیسٹ آف فائیو طے ہوا جو پنجاب کالج ملتان نے 3-2سے جیت لیا۔پہلے سیٹ میں پنجاب کالج ملتان نے وہاڑی کو23-25سے دوسرے میں وہاڑی نے 30-28سے تیسرے میں وہاڑی نے 28-26سے چوتھا پنجاب کالج نے 28-26سے اور آخری میچ پنجاب کالج نے 15-13سے جیت لیا ۔