--باکسر عامر خان کے لندن میں اجنبی لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے
لندن(آئی این پی)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک اجنبی حسینہ کے ساتھ سڑکوں پر مٹر گشت کرتے ہوئے پائے گئے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ 30 سالہ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہیں۔عامر خان کو اس لڑکی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا گیا۔ اجنبی خاتون نے ہاتھ میں لال گلاب کا پھول بھی اٹھا رکھا تھا۔یاد رہے کہ ہ باکسر عامر خان نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فرالخ مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فرالک مخدوم کی جانب سے عامر خان سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے لیے معافی بھی مانگی گئی تھی تاہم باکسر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔