ویگن میں گیس سلنڈر رکھنے والے دو ملزموں کی ضمانت منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی گیس سلنڈررکھنے پر2ملزموں کی30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکرکے رہا کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج ویگنوں میں غیرقانونی طورپر گیس سلنڈررکھنے پرملزموں انوراورجمشید کی ضمانت منظورکرنے کا حکم دیاہے۔