شیکو کلب نے عاشق بھروانہ کلب کو ہرا کر اپنے نام کر لیا
لڈن(نامہ نگار)پہلافرید عبداللہ شیر الوسیم ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیاٹورنامنٹ میں ٹوٹل 16ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے شیکو کلب ساہوکا اور عاشق بھروانہ کلب راوی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیاپہلا راونڈ عاشق بھروانہ کلب نے شاندار کھیلتے ہوئے شیکو کلب کو 25/22سے ہرا دیا جبکہ دوسرے راونڈمیں شیکو کلب نے 25/16سے عاشق بھروانہ کلب کو شکت دی اور آخری اور فائنل راونڈ میں شیکو کلب نے 25/23سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا فائنل جیتنے والی ٹیم شیکو کلب کو 70سی سی بائیک اور ٹرافی دی گئی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم عاشق بھروانہ کلب کو 15ہزارنقد کیش اور ٹرافی دی گئی ٹیم کے مہمانان خصوصی ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ،زاہد اقبال چوہدری اورچوہدری ذاولفقار اعوان نے کمیٹی کے تمام ممبران کو کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارک باد دی۔