پہلا آل خانیوال ڈسٹرکٹ فٹ بال کلب ٹورنامنٹ بارہ اے ایچ خانیوال میں شروع
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)پہلا آل خانیوال ڈسٹرکٹ فٹ بال کلب ٹورنامنٹ بارہ اے ایچ خانیوال میں شروع ہوگیا ہے فیضان مدینہ فٹ بال کلب خانیوال اور فیصل شہید فٹ بال کلب کبیروالا کے درمیان میچ کھیلا گیا فیضان مدینہ فٹ بال کلب خانیوال نے فیصل شہید فٹ بال کلب کبیروالہ کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دے دی فیضان مدینہ فٹ بال کلب خانیوال کی طرف سے محمد نعیم نے دو اور علی رضا نے ایک گول کیا۔ جبکہ کبیروالا کی طرف سے محمدآصف اور محمدندیم نے ایک ایک گول کئے ۔