دوستانہ میچ، ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی نے الیون سٹار کو83 رنز سے ہرادیا
ملتان ( لیڈی رپورٹر)دوستانہ کرکٹ میچ میں ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی نے الیون سٹار کرکٹ کلب کو 83 رنز سے مات دیدی۔ظہیر عباس اکیڈمی نے 267 رنزبنائے۔مرتضیٰ نے 57،معین بختار 45،سمیع نے 29 رنز بنائے۔کاشف ،عمران اور ارسلان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔الیون سٹار کلب کی ٹیم 184 رنز بناسکی۔حسن اقبال 59،ہاشم نے 17 رنز بنائے ۔نقیب اللہ 4،طلحہ ٰ 3 ابوبکر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔