نواز شریف زرداری کرپشن کے گاڈفادر این آر اوہوتو سارا ملک اسلام آباد لے جائوں گا:عمران
اوباڑو (طاہر عباس + غلام سرور شر+ تنویر احمد سومرو) عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری کرپشن کے گارڈ فادر ہیں ان دونوں کو بچانے کے لئے نیا این آر او لایا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی، اقتدار میں آ کر 8 ہزار ارب عوام پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا زرداری لیگ نے سندھ کے ہسپتال سکول روڑ راستے سب کرپشن کی نذر کر دیئے ہیں۔ سندھ میں چور اور ڈاکو کو جھک کر ملا جاتا ہے تحریک انصاف سندھ سے کرپشن اور زرداری لیگ کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر پھینک دے گی۔ تحریک انصاف کے ورکر، عوام، چاہنے والے کرپٹ لوگوں کا سوشل بائیکاٹ کریں، شہزادی مریم نے سپریم کورٹ میں جعلی کاغذات جمع کروائے، پوری دنیا میں کورٹ میں جھوٹ بولنے اور جعلی دستاویزات جمع کرنے پر جیل ہو جاتی ہے مگر شہزادی مریم آزاد گھوم رہی ہیں، تبدیلی کا آغاز پوری دنیا میں ہوچکا جس کی مثال سعودی عرب میں شہزادوں کو کرپشن کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے نواز شریف زرداری اور زرداری نواز شریف کو ہمیشہ بچاتے آئے ہیں مگر اس بار میں میں خاموش نہیں رہوں گا۔ عمران نے مزید کہا کہ میں نے 18سال کی عمر میں پاکستان سے باہر کمانا شروع کیا۔ نواز شریف کے ملک سے باہر 300 ارب روپے ہیں اور زرداری کے باہر محلات ہیں۔ لندن، امریکہ میں ہوٹل ہیں، ہم 2018 کا الیکشن جیت کر نواز شریف اور زرداری کا سارا پیسہ جو باہر پڑا ہے پاکستان لائیں گے، آصف زرداری نے سندھ کی 19 شوگرملوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، زرداری نے 10سال سے سندھی قوم کا خون چوس رہا ہے پورے پاکستان میں سب سے پیچھے صرف صوبہ سندھ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف آہندہ الیکشن میں جیت کر صوبہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز کریگی۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع گھوٹکی ضیاء الحق اور مشرف جیسے ڈکٹیٹر نہ بدل سکے، آج پاکستان تحریک انصاف کے اوباڑو کے جلسے نے ضلع گھوٹکی کی سیاسی تاریخ بدل دی۔عمران نے کہا کہ آپ کو جگانے کی کوشش کی اور آج آپکو دیکھ کر دل خوش ہو گیا آج آپ کا جوش اور ولولہ دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے سندھ کے لوگ جاگ گئے ہیں۔ عمران خان نے جلسے میں موجود شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اوباڑو کی عوام سے دو وعدے لینا چاہتا ہوں ہوں کہ آپ نے کبھی کسی ایسے سیاستدان کو ووٹ نہیں دیں گے جو اقتدار سے پہلے سائیکل پر تھا اور اقتدار کے بعد اسکے پاس بڑی بڑی گاڑیا ںآ گئیں۔ دوسرا وعدہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کرپٹ اور کرپشن کرنے والے سیاستدانوں سوشل بائیکاٹ کرنا ہے۔وزیراعظم کرپٹ آدمی کے قدموں تلے لیٹے ہوئے ہیں۔ کرپٹ آدمی کو 40 گاڑیوں کا پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف غلط فہمی میں نہ رہنا کہ آپ کو این آر او مل جائیگا۔ ماضی میں این آر او سے ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ کسی ڈاکو کو این آر او دیا گیا تو احتجاج کریں گے۔ کرپٹ افراد کیلئے تحفظ کا کوئی قانون بنایا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے۔ کرپشن پر قابو پانے تک ملک ترقی نہیں کرتا۔ آج قومیں نواز، زرداری جیسے حکمرانوں کی وجہ سے غریب ہیں۔ کوئی این آر او دیا گیا تو عوام کو لے کر اسلام آباد پہنچوں گا۔ مریم نواز کو ساری قوم نے ٹی وی پر جھوٹ بولتے پکڑا، نواز شریف اور زرداری کو بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ نیب قوانین میں تبدیلی کی کوشش کی گئی تو سارا پاکستان اسلام آباد آئے گا۔ پھر عوام کرپٹ قیادت سے چھٹکارہ ملنے تک اسلام آباد میں ہی موجود رہیں گے۔ زرداری کو اگلے 3 سال سندھ پر راج نہیں کرنے دوں گا۔